Sunday 19 October 2014

بلوچستان کےعلاقے لسبیلہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مزدوروں کی لاشیں برآمد

لسبیلہ کے قریب سے 9 مغوی مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا اور وہ محنت مزدوری کیلئے لسبیلہ میں آئے تھے ۔پولیس کے مطابق مزدوروں کو گزشتہ رات اغوا کیا گیا تھا اوراتوار کی صبح ننگ ہار کے علاقے سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اغوا ہونے والوں میں سے ایک مزدور کو زندہ چھوڑ دیا گیا ہے ، پولیس نے مزدوروں کی لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

1 comment: